خاتون کی 300 سال پرانے بھوت سے شادی، پھر تعلق ختم کرنے کی کوشش کی تو بھوت نے کیا حرکت کر دی؟ دنیا کی سب سے انوکھی کہانی

خاتون کی 300 سال پرانے بھوت سے شادی، پھر تعلق ختم کرنے کی کوشش کی تو بھوت نے کیا ...
خاتون کی 300 سال پرانے بھوت سے شادی، پھر تعلق ختم کرنے کی کوشش کی تو بھوت نے کیا حرکت کر دی؟ دنیا کی سب سے انوکھی کہانی

  

بیلفاسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) 47سالہ امینڈا ٹیگ نامی خاتون چند ماہ قبل اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنی جب اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک بحری قزاق کے بھوت کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ یہ بحری قزاق آج سے 300سال قبل زندہ تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بحری جہازوں کو لوٹا کرتا تھا۔ اب اس خاتون نے اپنی ازدواجی زندگی اور اپنے اس پراسرار شوہر کے متعلق ایک اور حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شمالی آئرلینڈ کے شہر ڈاﺅن پیٹرک کی رہائشی امینڈا کا کہنا ہے کہ اس کی ازدواجی زندگی انتہائی ناخوشگوار جا رہی ہے اور وہ اپنے بھوت شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ اس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے اس کے بھوت شوہر نے اسے قتل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امینڈا نے اس بھوت کا نام جیک بتارکھا ہے۔ امینڈا کا کہنا ہے کہ”جیک سے شادی کے دو ہفتے بعد ہی میری صحت گرنے لگی اور میں کئی طرح کے طبی مسائل کا شکار ہو گئی۔ میرے جسم پر اکثر سوجن رہنے لگی اور میں جگر کی بیماری Cirrhosisکا شکار بھی ہو گئی۔ جیک سے شادی کے 4یا 5ماہ بعد ہمارا ازدواجی تعلق بھی ناخوشگوار ہونا شروع ہو گیا اور میں کچھ ایسے لوگوں کے پاس گئی جو بھوتوں سے بات کر سکتے تھے اور انہوں نے وہ اس سے پہلے جیک کے ساتھ بھی بات کر چکے تھے۔ان لوگوں نے مجھے یقین دلایا کہ جیک ایک محبت کرنے والی روح ہے اور وہ مجھے نقصان نہیں پہنچائے گی لیکن ان کی بات غلط ثابت ہوئی۔ میں جب بھی جیک کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی، اس کے فوری بعد بیمار ہو جاتی۔ تاہم میں یہ سب کچھ برداشت کر رہی تھی لیکن اب اس نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔ جس پر میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس