داعش کے کارکنوں سے بھری کشتی کی سری لنکا کے ساحل سے روانگی کی خبر، کئی ملکوں کی نیندیں اُڑگئیں

داعش کے کارکنوں سے بھری کشتی کی سری لنکا کے ساحل سے روانگی کی خبر، کئی ملکوں ...
داعش کے کارکنوں سے بھری کشتی کی سری لنکا کے ساحل سے روانگی کی خبر، کئی ملکوں کی نیندیں اُڑگئیں

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدت پسند تنظیم داعش کی بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ بھی ہوئی اور اس کے بعد تنظیم کی طرف سے بھارت میں اپنے ایک صوبے کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ اب وہاں سے اسی حوالے سے ایک اور خوفناک خبر آ گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق سری لنکا میں بم دھماکوں کے بعد این آئی اے نے اطلاع دی ہے کہ داعش بھارتی ریاست کیرالہ میں بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور داعش کے شدت پسندوں کی ایک کشتی سری لنکا سے کیرالہ کی طرف روانہ ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس انٹیلی جنس اطلاع کے ساتھ ہی کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ساحلوں علاقوں کے پولیس سٹیشنز اور ضلعی پولیس سربراہان کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ وہ اس کشتی کو روکنے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں ساحل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کریں۔ کوسٹل پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ اطلاع 23مئی کو ملی تھی اور تب سے وہ ہائی الرٹ پر ہیں۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا میں دھماکوں کے بعد اب داعش کے شدت پسند کیرالہ میں داخل ہو سکتے ہیں اور یہ لوگ کشتی پر ماہی گیروں کا بھیس بدل کر آ سکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی