گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی کیوں ہوگئی؟ اصل وجہ جان ک آپ بھی سبحان اللہ کہہ اُٹھیں گے

گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی کیوں ہوگئی؟ اصل وجہ جان ک آپ بھی سبحان ...
گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی کیوں ہوگئی؟ اصل وجہ جان ک آپ بھی سبحان اللہ کہہ اُٹھیں گے

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر 154روپے 50پیسے سے کم ہو کر 150روپے 50پیسے پر آ گیا ہے اور ڈالر کی اونچی اڑان میں واقع ہونے والی اس کمی کو رمضان المبارک کا اثر قرا ردیا جا رہا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ”ماہ رمضان میں عام طور پر ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہو جاتی ہے، چنانچہ اس وقت بھی ڈیمانڈ میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت نیچے آنی شروع ہو گئی ہے اور اب تک 4روپے تک کم ہو چکی ہے۔“

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ”اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کمی کا رجحان ہے ، جس کی وجہ اس کی ڈیمانڈ میں کمی ہے۔ خریدار ڈالر خریدنے میں دلچسپی کھو چکے ہیں چنانچہ اس کے نتیجے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے بیرون ملک مقیم لوگ زیادہ رقوم پاکستان بھیجتے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر پاکستان میں زیادہ آنے لگتا ہے اور اس کی طلب کم ہو جاتی ہے۔ اس وقت بھی ڈالر کا ’اِن فلو‘ (inflow)بہت زیادہ ہو چکا ہے لیکن اس کی ڈیمانڈ لگ بھگ صفر ہو چکی ہے۔ “ ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ ”اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کی ایک بڑی وجہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نیچے آنا ہے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی