شرابی اتنی زور سے کھانسا کہ انتہائی سنگین بیماری جسم سے باہر آگئی

شرابی اتنی زور سے کھانسا کہ انتہائی سنگین بیماری جسم سے باہر آگئی
شرابی اتنی زور سے کھانسا کہ انتہائی سنگین بیماری جسم سے باہر آگئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کھانسی کے ساتھ بلغم کا آجانا تو عام بات ہے لیکن چین میں ایک شخص کو ایسی زور دارکھانسی آئی کہ اس کے جسم میں موجود کینسر کا ٹیومر ہی کھانسی کے ساتھ اس کے منہ کے راستے باہر آ گیا۔ نیوز 18کے مطابق یہ حیران کن واقعہ چین کے صوبے ہیوبی میں پیش آیا ہے جہاں63سالہ شخص نے بہت زیادہ شراب پی لی اور بے ہوش ہو گیا۔ بے ہوشی کی حالت میں ہی اسے ہسپتال لایا گیاجہاں ڈاکٹر اس کا معائنہ کر رہے تھے کہ اسی دوران اسے اس زور کی کھانسی آئی کے اس کے منہ سے گوشت کا ایک لوتھڑا باہر نکلا اور پھر واپس چلا گیا۔

یہ معاملہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے اور انہوں نے جب گوشت کے اس لوتھڑے کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ وہ کینسر کا ٹیومر تھا جس کا مریض کو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ کینسر کا شکار ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کی بے ہوشی کا علاج کرنے کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کر لیا اور اس کے کینسر کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے آپریشن کی تیاری کر لی۔ اب اس کے جسم سے وہ ٹیومر نکالا جا چکا ہے اور وہ صحت مند ہو چکا ہے۔ یہ واقعہ بین الاقوامی میڈیکل لٹریچر کے طور پر رپورٹ کیا گیا ہے اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا واقعہ نہیں دیکھا کہ کھانسی کے باعث کینسر کا ٹیومر ہی جسم سے باہر آ گیا ہو۔

مزید : ڈیلی بائیٹس