کیا وزیر اعظم عمران خان مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا وزیر اعظم عمران خان مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ؟ بھارتی ...
کیا وزیر اعظم عمران خان مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائیگا جبکہ اسرائیل ، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے کو مدعوکیا جارہاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30مئی کوہوگی ، مودی کی تقریب حلف برداری میں مختلف سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مودی کی تقریب حلف برداری میں روس ، سری لنکا ، فرانسیسی صدر اوراسرائیل کے وزیر اعظم کو مدعو کیا جائیگا جبکہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کوبھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی جائیگی ۔ بھارتی میڈیا نے دعو یٰ کیاہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو مود ی کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا جائیگا ۔

مزید : قومی