پاکستان اور بنگلہ دیش کاورلڈ کپ وارم اپ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا کیونکہ ۔۔۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کاورلڈ کپ وارم اپ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کاورلڈ کپ وارم اپ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا کیونکہ ۔۔۔

  


کارڈف (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین شیڈول وارم اپ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔

ویلز کے دارالحکومت کارڈیف میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ شیڈول تھا لیکن بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکی۔ گراﺅنڈ میں ہونے والی مسلسل بارش کے باعث وارم اپ میچ منسوخ کردیا گیا۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹاس 2 بجے اور میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے ہونا تھا۔

مزید : کھیل