حسن نثار نے بھی فواد چودھری والی عید منانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ میں فواد چودھری والی عید مناﺅں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کارروائیاں نہ ڈالیں، تمام اضلاع میں پناہ گاہیں بنانے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ وہاں ضرورت بھی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اس ملک کے حالات بگڑنے کی وجہ بجلی اور گیس چوروں کی فیکٹریوں کی وجہ سے ہیں،پوری پوری فیکٹریاں چل رہی ہیں اور اتنا تھوڑا سا بل بجلی اورگیس کا دیا جاتا ہے ۔
عید سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں فواد چودھری والی عید مناﺅں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کارروائیاں نہ ڈالیں، تمام اضلاع میں پناہ گاہیں بنانے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ وہاں ضرورت ہے بھی یا نہیں ، ان کو پیسے بچانے چاہئے کیونکہ ایک ایک پیسہ بچانے کی ضرورت ہے ، فوج اور حکومت بھی اپنے اخراجات کم کرے ۔