شرپسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

شرپسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، شہباز شریف بھی میدان میں آگئے
شرپسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ بندوقوں سے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،تمام محبان وطن صورتحال کودیکھتے ہوئے کردار ادا کریں، خر کمر واقعہ پر تمام حقائق پارلیمینٹ کے سامنے آنے چاہئے ، اس واقعہ پر سیاست قومی جرم ہوگی ۔

جیونیوز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ بندوقوں سے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،تمام محبان وطن صورتحال کودیکھتے ہوئے کردار ادا کریں، اپنے گھر میں لڑائی، افراتفری اور فساد کا دشمنوں کوفائدہ ہوگا، خر کمر واقعہ پر تمام حقائق پارلیمینٹ کے سامنے آنے چاہئے ، اس واقعہ پر سیاست قومی جرم ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ خدارا پاکستان کیلئے اختلاف رائے کودشمنی نہ بنایا جائے، سیاسی رہنمائی میں مذاکرات کیلئے مسائل کوحل کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعا کی ہے ، اللہ تعالی شہدا ءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔
خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے شہر دتہ خیل میں واقع خرکمر چیک پو سٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں پی ٹی ایم کے تین کارکن مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ واقعے کے بعد پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید :

قومی -