”اس کے تانے بانے وزیر اعظم ہاﺅس سے ملتے ہیں“، نفیسہ شاہ نے حکومت پر سنگین الزام لگا دیا

”اس کے تانے بانے وزیر اعظم ہاﺅس سے ملتے ہیں“، نفیسہ شاہ نے حکومت پر سنگین ...
”اس کے تانے بانے وزیر اعظم ہاﺅس سے ملتے ہیں“، نفیسہ شاہ نے حکومت پر سنگین الزام لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ چیئر مین نیب کے حوالے سے جو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں ، ان کے تانے بانے وزیر اعظم ہاﺅس سے ملتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ جس چینل پر چیئر مین نیب سے متعلق رپورٹ چلی اس کا چینل کامالک وزیر اعظم کا معاون خصوصی ہے ، چیئر مین نیب نے اپنے انٹرویومیں کہا تھا کہ اگر میں حکومت کے دو بندے گرفتار کرلوں تو حکومت گرجائے گی ۔
انہوں نے کا کہ نیب سے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف وہی ہے ، لیکن نیب کے چیئر مین کی ذاتی زندگی پر جو حملہ ہواہے ، اس کا وزیر اعظم ہاﺅ س سے تعلق ضرور ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب اور وزیر اعظم کا گٹھ جوڑ اب بھی موجودہے لیکن د و دن پہلے نیب چیئر مین نے اپنے انٹرویومیں حکومت پر جو ہاتھ ڈالے اس کے بعد چیئر مین نیب کے حوالے سے جو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں ، ان کے تانے بانے وزیر اعظم ہاﺅس سے ملتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس عمل کی انکوائری ہونی چاہئے اور پتہ چلے کہ یہ ویڈیوز لیک کیسے ہوئیں۔

مزید :

قومی -