فواد چودھری کے قمری کلینڈر پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین بھی بول پڑے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاہے کہ قمری کیلنڈراور سائنسی آلات کی اہمیت اپنی جگہ لیکن رویت کی ضرورت پڑے گی ۔
جیونیویز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا کہ نے کہا کہ ہم نے کچھ تجاویز دی ہیں اور ان میں قابل عمل تجویز یہ ہے کہ ہمارے اسلاف کا جس چیز پر اتفاق ہے جیسے امام ابو حنیفہ اور ان کے شاگرد اور اس میں عہد حاضر کے علما بھی شامل ہیں ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم چاند کا اعلان اپنے علاقے کے حساب سے ہی کریں ، رویت کا اطلاق ایک خطے پر بھی ہوسکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ فواد چودھری کے قمری کیلنڈر کی اور سائنسی آلات کی اہمیت اپنی جگہ لیکن رویت کی ضرورت پڑے گی ۔