ایاز امیر کا حکومت کووزیر ستان سے متعلق احتیاط برتنے کا مشورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارایاز امیر نے کہاہے کہ قبائلی علاقے بڑے حساس نوعیت کی علاقے ہیں ، ان کی بڑی تاریخ ہے ، اس لئے ہمیں کوئی لیبل چسپاں کرنے سے پہلے احتیاط برتنی چاہئے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ہمیں احساس ہونا چاہئے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں فوج نے بڑی قربانیاں دیکر امن قائم کیا لیکن اس کے بعد اگر وہاں گڑبڑ یا بے چینی ہوتو اس پر بڑے لیول پر نوٹس لیناچاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی بے چینی وہاں پر ہونی نہیں چاہئے ، ہمارے قبائلی علاقے بڑے حساس نوعیت کی علاقے ہیں ، ان کی بڑی تاریخ ہے ، اس لئے ہمیں کوئی لیبل چسپاں کرنے سے پہلے احتیاط برتنی چاہئے ۔