”حکومت پر تنقید کی جاسکتی ہے لیکن ریاست کو۔۔۔“، ڈاکٹر حسن عسکری کی خر کمر چیک پوسٹ پر حملے کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ حکومت پر تنقیدکی جاسکتی ہے لیکن ریاست کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا، ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہئے تاکہ حالات مزید نہ بگڑنے نہ پائیں۔
دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ حکومت پر تنقیدکی جاسکتی ہے لیکن ریاست کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے انضمام سے قبل واقعی دہشت گردی کاگڑھ تھے اور فوج نے اس علاقے میں امن و امان بحال کیا لیکن اس وقت یہ گروپ کہاں تھا؟ جب یہاں طالبان ظلم وستم کررہے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ ان کے بیانات افغان حکومت اور ہندوستان کی حکومت سے ملتے ہیںجس سے شکوک پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہئے تاکہ حالات مزید نہ بگڑنے نہ پائیں۔