یہ ایک گیم ہے ، ارشاد بھٹی نے انتہائی خطرناک دعویٰ کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ جو اپنے اور بیگانے مل کر فوج کیخلاف کررہے ہیں، اس وقت اصل چیز یہ ہے کہ اس فوج کوکمزور کرکے عراق ، شام اور لیبیا والی فوج بنانا ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ ایک گیم ہے جو اپنے اور بیگانے مل کر فوج کیخلاف کررہے ہیں، اس وقت اصل چیز یہ ہے کہ اس فوج کوکمزور کرکے عراق ، شام اور لیبیا والی فوج بنانا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت خدا کیلئے خوف کریں ، افغانستان بھارتی دفاتر اور قونصل خانوں سے بھرا نظر نہیں آرہا، یہ بہت بڑی گیم ہے ، بلوچستان سے لیکر فاٹا تک شہادتیں ہی شہاتیں ہیں ، کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبو ط پاکستان اور فوج ہونی چاہئے بصورت دیگر یہ سارے بیانیے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ۔