’ہمارے گھر کے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جاوید اقبال ہی چیئرمین نیب رہیں گے‘ سینئر صحافی کامران خان کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آڈیو ویڈیو سکینڈل آنے کے باوجود چیئرمین نیب کے عہدے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہی بحال رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے گھر کے بڑوں نے مل بیٹھ کر فیصلہ کیا ہے کہ گھر کی بات گھر میں ہی رہے، جاوید اقبال چیئرمین کی حیثیت میں ہی ثابت و قائم رہیں گے۔ ویسے بھی قانون میں قائم مقام چیئرمین کے پاس کوئی اختیار نہیں جبکہ نیا چیئرمین لانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا، گویا جاوید اقبال گئے تو نیب جام، سارا احتساب جام۔
جاوید اقبال چیرمین کی حیثیت میں ہی ثابت و قائم رہیں گے، یہ فیصلوں ہمارے گھر کے بڑوں نے آج مل بیٹھ کے کیا گھر کی بات گھر میں ہی رہے ویسے بھی قوانین میں قائم مقام چیرمین کے پاس کوئی اختیار نہیں، نیا چئیرمین بنانا جوۓ شیر لانا ہوگا گویا جاوید اقبال گۓ تو نیب جام سارا احتساب جام pic.twitter.com/ZD8lHLvxb0
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) May 25, 2019
اپنے ایک اور ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے جمعرات کی رات جو مبینہ آڈیو ویڈیو سکینڈل سامنے آیا تھا اس کے بارے میں ہمارے گھر کے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی آزاد تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اب اس باب کے آخری صفحات نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات بن جائیں گے۔
چئیرمین نیب کے حوالے سے جمعرات کی رات جو مبینہ آڈیو وڈیو اسکینڈل سامنے آیا تھا کل ہمارے گھر کے بڑوں نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے میں کسی آزاد تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں اب اس باب کے آخری صفحات نیب کی جانب سے آج جاری کردہ دستاویزات بن جائیں گے وما علینا البلاغ pic.twitter.com/VJv33Z9w0m
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) May 26, 2019
خیال رہے کہ نیب کی جانب سے چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو لیک کرنے والی خاتون طیبہ فاروق کے حوالے سے اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے ساتھ طیبہ فاروق نے کوئی فراڈ کیا ہے تو وہ نیب سے رابطہ کریں۔