’’ اس وقت ہمارا وزیر اعظم ، وزیردفاع اور آدھی سے زیادہ کابینہ پٹھانوں پر مشتمل ہے لیکن اس کے باوجود ۔۔۔‘‘ سینئر صحافی نے حقائق بے نقاب کردیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ ابھی آٹھ دن ہوئے ہیں کہ محسن داوڑ کی مدعیت میں سب سیاسی جماعتوں نے ووٹ دیاہے، اس وقت ہمارا وزیر اعظم پٹھان ، وزیردفاع پٹھان اور آدھی سے زیادہ کابینہ پٹھانوں پر مشتمل ہے تو اس کے باوجود پٹھان کہنا کیا معنی رکھتاہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان آچکاہے کہ شرپسندوں کی طرف سے حملہ ہواہے جس میں پانچ جوان زخمی ہوئے ہیں لیکن اس وقت ٹی وی چینلز پر بیٹھ کرکہا جارہاہے کہ مبینہ حملہ ہواہے ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی آٹھ دن ہوئے ہیں کہ محسن داوڑ کی مدعیت میں سب سیاسی جماعتوں میں ووٹ دیاہے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا وزیر اعظم پٹھان ، وزیردفاع پٹھان اور آدھی سے زیادہ کابینہ پٹھانوں پر مشتمل ہے تو اس کے باوجود پٹھان کہنا کیا معنی رکھتاہے؟اگر حالات خراب ہیں تو کچھ علاقے میں ہیں ، اس کے باوجود آپ چیک پوسٹ پر جاکر حملہ کردیں گے تو یہی کچھ ہو گا اور کیا ہوناہے ؟