چین کے نائب صدر کی پاکستان آمد، وزیر اعظم کے ساتھ ایسا معاہدہ کرلیا کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان اور چین کے نائب صدر کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط ہوئے جن میں لسبیلہ میں جدید زرعی یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایم اویو بھی شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان اورچین کے نائب صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چینی نائب صدر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں رہنماو¿ں نے وفود کی سطح پر بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید وسیع اور مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، تجارتی و دیگر شعبوں میں تعلقات کو وسعت دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ دورہ چین پر اطمینان کااظہار کیااور چینی صدرکے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں مواصلات اور پائیدار ترقی کیلئے اہم ہے، پاکستان اور چین سی پیک کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ چین کے نائب صدر نے شاندار استقبال پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم اور چینی نائب صدر کی ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط ہوئے جن میں زرعی تعاون اور فریم ورک بہتربنانے کی مفاہمتی یادداشت ، پاک چین معاشی ایگریمنٹ، لسبیلہ میں جدید زرعی یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایم اویو شامل ہیں۔ اس موقع پر مٹیاری سے لاہور تک 660 کے وی ٹرانسمیشن لائن اور رشاکئی خصوصی اقتصادی زون منصوبے کا بھی افتتاح کیاگیا۔