کیامحسن داوڑ نے بلاول سے آصف زرداری کے بغل بچہ کا پوچھا ؟ وفاقی وزیر مراد سعید کاسوال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر پچھلے دنوں بلاول سے جا کرملے تھے ، کیا محسن داوڑ نے آصف زرداری کے بغل بچہ کا بلاول سے پوچھا؟
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے“میں گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ سمجھ سے بالا تر ہے ، قبائلی علاقوں میں امن ہوا ،اس لئے احتجاج ہوا ،قبائلی علاقو ں میں امن طویل جدوجہد کے بعد قائم ہواہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جو مطالبات پارلیمنٹ میں پیش کئے ، ان کا حل بھی پیش کیا ، محسن داوڑ اور علی وزیر پچھلے دنوں بلاول سے جا کرملے تھے ، کیا محسن داوڑ نے آصف زرداری کے بغل بچہ کا بلاول سے پوچھا؟