پختونستان کا فرسودہ کھیل کیسے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے؟فواد چودھری نے بتادیا

پختونستان کا فرسودہ کھیل کیسے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے؟فواد چودھری نے ...
پختونستان کا فرسودہ کھیل کیسے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے؟فواد چودھری نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فواد چودھری نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد اب نیا کھیل شروع کیا جارہاہے اور پختونستان کافرسودہ کھیل دوبارہ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بعض علماءکے نزدیک رویت خالص تکنیکی معاملہ ہے ، مریم اورنگز یب نے ملک احمد کیلئے افسوسناک الفاظ استعمال کئے ، اختلاف اپنی جگہ لیکن وزیر اعظم احتساب کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کے معاملے سے احتساب کے عمل کونقصان ہواہے ، مریم ہو یا بلاول اپوزیشن نہیں چاہتی کہ نیب فعال رہے ، چیئر مین نیب کے معاملے پر وزیر اعظم نے کیا کہا ، اس بات کا مجھے علم نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاہوسکتاہے کہ پارٹی اجلاس میں چیئر مین نیب کے معاملے پر کوئی موقف سامنے آجائے، ن لیگ میں چیئر مین نیب کے معاملے پر کنفیوژن ہے ۔ان کا کہناتھا کہ احتجاج کرنیوالوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کو لاش مل جائے ، ہمیں اس معاملے پر احتیاط کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد اب نیا کھیل شروع کیا جارہاہے اور پختونستان کافرسودہ کھیل دوبارہ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ، سیاسی مسائل کاحل مذاکرات سے ہی نکل سکتاہے ، قبائلی علاقوں میں الیکشن ہورہے ہیں، یہ بیانیہ کارگر نہیں رہے گا ۔

مزید :

قومی -