پاکستان سے بھارت کو سمگلنگ، کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت ہوگئی

پاکستان سے بھارت کو سمگلنگ، کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت ہوگئی
پاکستان سے بھارت کو سمگلنگ، کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت ہوگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے کئی شہروں میں عید کے ایام میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت واقع ہوگئی ہے۔

کراچی سمیت ملکک کے مختلف شہروں کے کئی پٹرول پمپس پر پٹرول کی رسد ہی ختم ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کورونا کی وجہ سے درآمدات پر لگنے والی ایک مہینے کی پابندی کی وجہ سے تیل کی سپلائی چین ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے پاکستان میں موجود تیل کا ذخیرہ ختم ہوگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں تیل سستا ہے جبکہ بھارت میں یہاں سے دوگنا مہنگا ہے جس کی وجہ سے تیل وہاں سمگل ہورہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک کی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرول کا11 روز کا سٹاک موجود ہے۔ ملک میں پیٹرول کا 2لاکھ 55ہزار ٹن کا سٹاک موجو د ہے، کیماڑی میں 58ہزار ٹن پیٹرول کا جہاز لگ چکا ہے، مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل سپلائی کیلئےلاجسٹک موومنٹ تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -