کورونا سے متاثرہ سعودی عرب میں معمولاتِ زندگی واپسی کی جانب، کرفیو میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان 

کورونا سے متاثرہ سعودی عرب میں معمولاتِ زندگی واپسی کی جانب، کرفیو میں مرحلہ ...
کورونا سے متاثرہ سعودی عرب میں معمولاتِ زندگی واپسی کی جانب، کرفیو میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان 

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ داخلہ کے اعلان کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں کے کرفیو اوقات میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے. 

28 مئی سے 30 مئی تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. 31 مئی سے 20 جون تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری اعلانیے کے مطابق 31 مئی سے 20 جون تک مملکت بھر کی تمام مساجد میں نمازِ جمعہ اور فرض نمازوں کی جزوی اجازت ہوگی، مکہ اور مدینہ کی مساجد میں پابندی رہے گی، مسجدِ نبوی ؐ اور مسجد الحرام میں نمازیں عائد کردہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی. 

سعودی عرب میں 31 مئی سے اندرونِ ملک پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور اپنی گاڑی پر ایک شہر سے دوسرے شہر جا سکیں گے اور ریستوران, کیفے، کمرشل سینٹرز، شاپنگ مول، ھول سیل مارکیٹ کو نرمی کے اوقات میں کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم سوشل ڈسٹنسنگ سے متاثرہ کاروبار بیوٹی پولر، صالون ،ہیلتھ کلب، سینیما، ریکرئیشن سینٹرز، اسپورٹس کلب پہ پابندی حسب سابق برقرار رہینگی جبکہ 21 جون سے مملکت بھر سے سوائے مکہ المکرمہ کرفیو مکمل طور پر ختم کر دیا جائیگا اور ذندگی معمول پر آ جائیگی. 

مزید :

عرب دنیا -