طیارہ حادثہ، تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جائے حادثہ پر کب جائے گی اور کتنے لوگ شامل ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

طیارہ حادثہ، تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جائے حادثہ پر کب ...
طیارہ حادثہ، تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جائے حادثہ پر کب جائے گی اور کتنے لوگ شامل ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

  

کراچی(ویب ڈیسک) طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کیلئے فرانس سے11 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

فرانسیسی ماہرین خصوصی پرواز اے آئی بی1888سے کراچی پہنچے ہیں اور آج ہی ماڈل کالونی کا دورہ کریں گے جہاں قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔سول ایوی ایشن حکام فرانسیسی ماہرین کو جہاز حادثے کی جگہ کا دورہ کرائیں گے۔ غیر ملکی ماہرین پاکستان کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کریں گے۔فرانسیسی ماہرین 16 گھنٹے تحقیقات کرکے آج رات 10 بجے روانہ ہوجائے گی اور حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اپنے ساتھ لے جائے گی۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے جانے والے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے بھی اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔تحقیقات میں معاونت کے لیے ایئربس نے ایئر کریش کی تفتیش میں مہارت رکھنے والی دس رکنی ٹیم بھی معاونت کے لیے بورڈ سے منسلک کردی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے اور متعلقہ ادارے صرف طلب کی گئی معلومات یا دستاویزات اور ریکارڈ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شفاف ترین تحقیقات کرانا چاہتے ہیں اور اس ہم تحقیقات پہ کسی ادارے یا گروہ کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ قلیل مدت میں منظر عام پرلائی جائے۔یاد رہے کہ22 مئی کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 92 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ حادثے میں عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -