طیارہ حادثہ ، کیپٹن سجاد گل کی میت وصولی سے تدفین تک پی آئی اے انتظامیہ کا کیا کردار رہا؟ پالپا کا ایسا دعویٰ کہ ہرپاکستانی دم بخود رہ جائے 

طیارہ حادثہ ، کیپٹن سجاد گل کی میت وصولی سے تدفین تک پی آئی اے انتظامیہ کا ...
 طیارہ حادثہ ، کیپٹن سجاد گل کی میت وصولی سے تدفین تک پی آئی اے انتظامیہ کا کیا کردار رہا؟ پالپا کا ایسا دعویٰ کہ ہرپاکستانی دم بخود رہ جائے 

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ائیرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کاکہنا ہے کہ کیپٹن سجاد کی میت کے حصول سے تدفین تک پی آئی اے انتظامیہ غیر موجود رہی، ترجمان پالپا کا کہنا ہے کہ ائیرلائن انتظامیہ کی غیر موجودگی ائیرلائن ملازمین نے شدت سے محسوس کی، کم ازکم ڈی ایف او یا چیف پائلٹ فلائنگ سیفٹی کو اہل خانہ کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔

جیونیوز کے مطابق ترجمان پالپا نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور مشیرہوا بازی شفاف تحقیقات تک موجودہ انتظامیہ کو غیر فعال کریں، تحقیقات کیلئے بین الاقوامی ایوی ایشن ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔خیال رہے کہ کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے جہاز کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے کی انتظامیہ پر برس پڑے ہیں۔سجاد گل کے والد کا کہنا ہے کہ پی آئی اے والے خود ہی انکوائری کررہے ہیں اور خود ہی فیصلے بھی کررہے، پی آئی اے کی انکوائری پر اعتبار نہیں۔

22 مئی کو پیش آنے والے حادثے میں 97 افراد جاں بحق اور 2 زندہ بچ گئے تھے۔

مزید :

قومی -