کراچی طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے نے ترکی سے اہم ترین سسٹم لینے کا فیصلہ کر لیا

کراچی طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے نے ترکی سے اہم ترین سسٹم لینے کا فیصلہ کر ...
کراچی طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے نے ترکی سے اہم ترین سسٹم لینے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی طیارے حادثہ کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کہ پی آئی اے پرانے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم کو جدید سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے تبدیل کرنے جارہا ہے، جدید اور عالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم ترکی کی ”ہٹ آئی ٹی کمپنی “سے حاصل کیا جائے گا۔ اس سے پی آئی اے طیاروں کو حادثات سے بچانے میں بہت معاونت ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی، نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہوگا، جدید فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم سے پی آئی اے موجودہ صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ عید سے دو روز قبل پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے قبل گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جن میں سے صرف دو مسافر ہی معجزۃ محفوظ رہے ہیں ۔

تحقیقاتی اداروں نے جہاز کے گر کر تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے کام جاری رکھا ہواہے اور جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچنے کے امکانات ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ترجمان پالپا نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور مشیرہوا بازی شفاف تحقیقات تک موجودہ انتظامیہ کو غیر فعال کریں، تحقیقات کیلئے بین الاقوامی ایوی ایشن ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔خیال رہے کہ کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے جہاز کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے کی انتظامیہ پر برس پڑے ہیں۔سجاد گل کے والد کا کہنا ہے کہ پی آئی اے والے خود ہی انکوائری کررہے ہیں اور خود ہی فیصلے بھی کررہے، پی آئی اے کی انکوائری پر اعتبار نہیں۔

مزید :

قومی -