پکنک پر موجود دو گروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا، فائرنگ

پکنک پر موجود دو گروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا، فائرنگ
پکنک پر موجود دو گروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا، فائرنگ

  

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت کے علاقے نلتر بالامیں پکنک پرجانے والے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق مقامی لوگوں کے دوگروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا ہوا جس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔جیونیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ سے فرجات حسین نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ سلیم عباس دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -