لاہور پولیس نے شہری کا مکان کا کرایہ ادا کر دیا، نئی مثال قائم
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے سب سے بڑے اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی پولیس نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے شہری کا مکان کا کرایہ ادا کر دیا۔ایس پی کینٹ لاہور فرقان الٰہی کے مطابق کورونا وائرس کی وباءکے پھیلاﺅ کے باعث کیے جانے والے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے شہری کا کرایہ ادا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہری کو گلبرگ میں ایک دوسرے گھر کا ایڈوانس کرایہ بھی دلوا دیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ لاہور فرقان الٰہی کا مزید کہنا ہے کہ شہری نور الٰہی مدد کے لیے میرے دفتر آیا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں شہری نور الٰہی کی مدد کرنے پر لاہور پولیس کا شکر گزار ہوں۔