کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے کی حکمت عملی کیاہے؟تفصیل بتائی جائے،شہبازشریف کا کورونا کیسز میں اضافہ اوراموات پر اظہار افسوس

کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے کی حکمت عملی کیاہے؟تفصیل بتائی ...
کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے کی حکمت عملی کیاہے؟تفصیل بتائی جائے،شہبازشریف کا کورونا کیسز میں اضافہ اوراموات پر اظہار افسوس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کوروناکیسزمیں اضافہ اوراموات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،ورنہ حالات ہاتھ سے نکلے جارہے ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرحکومت کی حکمت عملی کیا ہے؟ ،حالات کے مطابق متعلقہ پہلووں پر توجہ دی جائے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیاجاسکے،پچھتانے،ہاتھ ملنے،تقدیرکالکھا کہناکوئی پالیسی نہیں،بہترین تدابیرسے نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ ڈیٹا کے بارے میں قوم کوبتایاجائے ،کورونا وائرس کے پھیلاو¿کوروکنے کی حکمت عملی کیاہے؟تفصیل بتائی جائے،بتایاجائے ہسپتالوں میں حکومتی حکمت عملی کیا ہے؟۔اپوزیشن لیڈر نے کہاہے کہ حالات کے مطابق متعلقہ پہلوو¿ں پرتوجہ دی جائے،بہترین تدابیر سے نقصانات کو کم کیا جاسکتاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -