وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار،حادثے کی رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار،حادثے کی رپورٹ طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا ہے، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ ٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلاچھوڑنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے ،مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کرکے کاررروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -