کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ،متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ،متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ،متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار705 ہو گئی ہے جبکہ 1197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 252 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 356 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 57 ہزار 705 ہوگئی ہے، جن میں سے کورونا کے 18 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے باعث مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات کی تعداد 1197 ہو گئی ہے ۔
پنجاب میں 20 ہزار 654 ، سندھ میں 22 ہزار 934 ، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 80 ، بلوچستان میں 3 ہزار468، اسلام آباد میں ایک ہزار 728، گلگت بلتستان میں 630 جب کہ آزادکشمیر میں 211 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 408 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 369، پنجاب میں 352، اسلام آباد میں 17، گلگت بلتستان میں 8، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -