وہ وقت جب بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے سنی لیون ان کے شوہر کو اپنا گھر رہنے کیلئے دیا اور ایک روز اداکارہ سنی کو سرپرائز دینے کیلئے اچانک گھر پہنچ گئیں اور پھر۔۔۔

وہ وقت جب بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے سنی لیون ان کے شوہر کو اپنا گھر رہنے ...
وہ وقت جب بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے سنی لیون ان کے شوہر کو اپنا گھر رہنے کیلئے دیا اور ایک روز اداکارہ سنی کو سرپرائز دینے کیلئے اچانک گھر پہنچ گئیں اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بے باک اداکارہ سنی لیونی اس وقت 36سال کی ہو گئی ہیں اور وہ اس وقت خبروں کی زینت رہیں جب 2015میںاداکارہ سیلینا جیٹلی نے انہیں اپنے گھر سے نکال دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون جب بھارتی شہر ممبئی میں اپنا گھر خریدنے کیلئے تگ و دو کر رہی تھیں تو اس وقت سلینا نے سنی لیون کو اپنا گھر کرائے پر رہنے کیلئے دے دیا تھا لیکن سنی لیون ان کے گھر کو صاف ستھر ا رکھنے میں کامیاب نہیں ہوئیں جس کے باعث اداکارہ نے اپنا گھر خالی کروا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلینا ایک روز اچانک سنی لیون کو کرائے پر دیئے گئے گھر میں ان سے ملنے چلی گئیں لیکن اند رکا منظر دیکھ کر ان کی خود کی حیرت کی انتہانہ رہی ،واش روم بری طرح سے گندا تھا جبکہ بالکونی میں پڑا فرنیچر سڑ رہا تھا اور مٹی ہر طرف پھیلی ہو ئی تھی۔
سلینا نے جب گھر کی دیواروں کو دیکھا تو ان کا دماغ گول گول گھومنے لگا کیوں کہ جوڑے نے گھر کی دیواروں پر کئی سوراخ کر رکھے تھے جبکہ سلینا کی اجازت کے بغیر انہوں نے گھر میں اور گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے تھے۔
سیلینا تو سنی لیون کو سرپرائز دینے کیلئے گھر آئیں تھیں لیکن آگے سے انہیں خود ہی سرپرائز مل گیا ،گھر کے ڈھانچے میں بہت سی تبدیلیاں کر دی گئیں تھیں یعنی ماربل کا فرش توڑا جا چکا تھا۔اداکارہ نے سنی لیون کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا کہتے ہوئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ یہ نقصان ان کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم میں سے پورا کریں گی۔تاہم ایک سال قبل سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل اپنا گھر لینے میں کامیا ب ہو گئے تھے۔

مزید :

تفریح -