ثقلین مشتاق پی سی بی میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کے سربراہ مقرر،نجی ٹی وی کا دعویٰ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپنر ثقلین مشتاق کو پی سی بی میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کا سربراہ مقررکردیاگیا، یکم جون سے بورڈ دفاتر کھلنے پر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق سپنر ثقلین مشتاق کو پی سی بی میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کا سربراہ مقررکردیاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ثقلین مشتاق کی منظوری دیدی ،ثقلین مشتاق کی تقرری کااعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے ہیڈآف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کا عہدہ پہلی بار متعارف کروایاہے،سابق سپنرہائی پرفارمنس سنٹر میں ہیڈآف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کے عہدے پر فائز ہوں گے ،ثقلین مشتاق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کام کرچکے ہیں ۔