کورونا ریلیف فنڈ میں4 ارب روپے سے زائد عطیات جمع

کورونا ریلیف فنڈ میں4 ارب روپے سے زائد عطیات جمع
کورونا ریلیف فنڈ میں4 ارب روپے سے زائد عطیات جمع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے سے زائد عطیات جمع ہو گئے۔

تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کی آمدکی سلسلہ جاری ہے،سینٹر فیصل جاوید نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہاکہ کورونا ریلیف فنڈ 4 ارب کی سطح سے بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ معاونین کی سخاوت اورجذبہ ایثار قابل تحسین ہے ،بلاشبہ کورونا ریلیف فنڈ ایک عظیم مقصد ہے، حکومت عطیہ کئے جانے والے ہر روپے کے ساتھ 4 روپے مزید شامل کرے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -