پاکستان میں کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکلوروکوئین کے کلینکل ٹرائل کی عارضی معطلی کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا ہے پاکستان نے کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکلوروکوئین کے کلینکل ٹرائل کو عارضی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوروناکےٹرائل سے متعلق ایگزیکٹوگروپ سے ملاقات ہوئی، گروپ کاہائیڈروکلوروکوئین کے کلینکل ٹرائل کوعارضی معطل کرنےکافیصلہ کیا، اس حوالے سے اب تک شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کوروناکے مریضوں پر ملیریا سے بچاؤ کی دوا کوروکوئین کا استعمال فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، ایڈوائزری گروپ ممبر کا کہنا تھا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے استعمال سے ڈیتھ ریٹ بڑھ رہاہے، صحت مند مریضوں کا کلوروکوئین کااستعمال کرنا زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنا ہے۔
پروفیسرثاقب نے کہا تھا کہ کلوروکوئین ،ہائیڈروکسی کلوروکوئین سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہورہی ہے، پہلی سٹڈی میں کلوروکوئین کے استعمال کے فائدہ مند اثرات تھے۔
خیال رہے عالمی ادارہِ صحت نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوین کے تجربات معطل کردئیے ہیں، سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے،دواکے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں، مختلف ملکوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے دواوں پرکام کرنیوالی تنظیم کی سفارش پرپابندی لگائی گئی ہے۔