ایک ہی خاندان کے مزید تین افرادکا   کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا 

ایک ہی خاندان کے مزید تین افرادکا   کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا 
ایک ہی خاندان کے مزید تین افرادکا   کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  )عمرکوٹ میں کوروناواہرس کےمزید تین نئے  کیس ظاہر، ایک ہی خاندان کے مزید تین افرادکا   کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آگیا  ۔چند روزقبل نجی بینک کے ملازم عرفان گل کی کورونا ٹیسٹ مثبت پازیٹو  آئی تھی ،نوجوان عرفان گل کو نیوچھور میں اپنے  ہی گھر میں کورنٹائین کیا گیا تھاجس کے بعدمحکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کی جانب سے متاثرہ نوجوان کے گھرکے پندرہ افراد  کے بھی سمپل لیئے گئے تھے  ، پندرہ میں سے تین افراد کے کورونا کے ٹیسٹ پازیٹو آئےہیں جس کےبعدکے علاقےکے لوگوں میں خوف وہراس  کی فضا پائی جاری ہے ۔

دوسری طرف عمرکوٹ ضلع کی   تحصیل کنری میں محکمہ ہیلتھ ضلع  عمرکوٹ کی جانب سے چودہ دکانداروں کے کوروناواہرس کےکرائے گئے ٹیسٹ کی  بھی رپورٹ آگئی ہےجس میں تمام چودہ    افراد کےکوروناواہرس کے ٹیسٹ کی رزلٹ  نیگیٹو آئی ہےاس سے قبل عمرکوٹ کےگاؤں چھورمیں ایک نجی بنک کے ملازم عرفان گل کا کوروناواہرس کاٹیسٹ پازیٹوآیا تھاجس کےبعد محکمہ      ہیلتھ عمرکوٹ نے عرفان گل کے گھرکے پندرہ سے زائد افرادکے کوروناواہرس کے ٹیسٹ کرائے تھےاب آئے گےرزلٹ میں مزید تین کوروناواہرس کی رزلٹ پازیٹو آگئی ہے جس میں نوجوان  عرفان گل کےکے چاچا محمد جمن اور انکی اہلیہ سمیت ایک کزن مظہر علی کی ٹیسٹ مثبت پازیٹو  آئیں ہیں ۔
ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر الھداد راٹھور  کی ہدایات پر ٹیمیں متاثرہ علاقے نیوچھور روانہ کردی گئیں  ایک ہی گھر میں چار کورونا کے کیس ظاہر ہونےسے علاقے میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ہے اور اہل محلہ نے خوف کےباعث اپنے آپ کو گھروں میں محدود کرلیا ہے دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر الھداد راٹھور نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ خود کو گھروں میں محدود رکھیں کوروناواہرس سے بچاؤ کےلیے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے دوسری طرف کنری میں محکمہ ہیلتھ ضلع عمرکوٹ کی جانب کنری کےچودہ "14"دوکانداروں کے کوروناواہرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ جس میں تمام کیس کی نیگیٹو رزلٹ آگئی ہے۔