بھارت نے ایک اور کبوتر پکڑ لیا

بھارت نے ایک اور کبوتر پکڑ لیا
بھارت نے ایک اور کبوتر پکڑ لیا

  

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت آئے روز کوئی نا کوئی اوٹ پٹانگ بیان ضرور جاری کرتا ہے جو کہ اس کی جگ ہنسائی کا سبب بنتی ہے لیکن ان کے سیکیورٹی ادارے عجیب و غریب دعووں سے پھر بھی باز نہیں آتے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک مرتبہ پھر ” کبوتر “ گرفتار کر لیاہے جس کے پروں پر گلابی رنگ کا نشان ہے ،بھارتی پولیس کا کہناہے کہ کشمیر میں مقامی لوگوں نے سرحد پر لگی ہوئی باڑ کے قریب سے ایک کبوتر پکڑا ہے ، ہمیں ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ کبوتر کہاں سے آیا ہے ،اس کبوتر کے پنجے پر باندھی ہوئی رنگ ملی ہے جس میں کچھ نمبر درج کیے ہوئے ہیں۔ بھارتی پولیس کا کہناتھا کہ وہ ان نمبروں پر تحقیقات کر رہے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -