وہ ضلع جہاں پولیس اہلکاروں کی سب سے زیادہ تعداد کورونا کا شکار ہوگئی

وہ ضلع جہاں پولیس اہلکاروں کی سب سے زیادہ تعداد کورونا کا شکار ہوگئی
وہ ضلع جہاں پولیس اہلکاروں کی سب سے زیادہ تعداد کورونا کا شکار ہوگئی

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب پولیس میں دو دنوں میں مزید 68 کوروناوائرس کے مریضوں کااضافہ‘ لاہورسمیت پنجاب بھر میں مریض ملازمین کی تعداد557ہوگئی،لاہورپولیس متاثرہ اضلاع میں پہلے نمبرپر ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے صوبہ بھرمیں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیااب تک کروائے گئے ٹیسٹوں میں موصول ہونے والے نتائج میں مریضوں کی تعداد557ہوگئی ہے اب تک 146پولیس افسران اوراہلکارصحت یاب ہوچکے جبکہ 390مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -