”سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے “ مصباح الحق نے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

”سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے “ مصباح الحق نے ...
”سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے “ مصباح الحق نے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے متبادل طلب کرنے کا موقع نہیں ہوگا اور تمام منتخب کرکٹرز کو ٹور کے اختتام تک ساتھ رہنا ہوگا، اسی لئے 25 سے 27 تک کھلاڑی ساتھ لے کر جائیں گے، یقینی طور پر دو وکٹ کیپرز کی بھی ضرورت ہو گی تاکہ بوقت ضرورت کسی کو بھی میدان میں اتار سکیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ ظاہر ہے کہ سرفراز احمد بھی منتخب ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین فارم خراب ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار تھے، ان کو وقفہ دیا کہ بھرپور تیاری کیلئے بہترین انداز میں کم بیک کرسکیں، بلا شبہ انہوں نے اپنی فارم اور فٹنس پر بہت محنت کی ہے اور ہمارے پلان میں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -