مصباح الحق نے گیند پر تھوک کا استعمال روکنے کیلئے باﺅلرز کو ایسا مشورہ دیدیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

مصباح الحق نے گیند پر تھوک کا استعمال روکنے کیلئے باﺅلرز کو ایسا مشورہ دیدیا ...
مصباح الحق نے گیند پر تھوک کا استعمال روکنے کیلئے باﺅلرز کو ایسا مشورہ دیدیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے گیند پر تھوک کا استعمال روکنے کیلئے باﺅلرز کو ماسک پہنانے کا مشورہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر نے کہا کہ گیند کو چمکانا باﺅلرز کی عادت بن جاتا ہے اور اس وجہ سے میچ کے دوران غلطی سے بھی گیند پر تھوک لگا سکتے ہیں جس کا حل یہ ہے کہ ان کو میچ کے دوران مستقل طور پر ماسک کا پابند کردیا جائے یا اسی طرح کی کوئی اور چیز استعمال کی جائے۔

یاد رہے کہ کرکٹ کی واپسی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی جانے والی گائیڈ لائنز میں گیند چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال کی ممانعت کیساتھ، کھلاڑیوں کی کیپ، عینک اور سویٹر وغیرہ امپائرز کے سپرد کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے،تاہم باﺅلرز اور مختلف فیلڈرز کے ہاتھوں میں جانے والی گیند کو کورونا فری رکھنا ایک چیلنج ہوگا۔

مزید :

کھیل -