شہباز شریف کو کرونا وائرس ہونے کا خدشہ، ان کا کون سا قریبی شخص وائرس کا شکار ہو گیا جو ان کیساتھ رہتا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

شہباز شریف کو کرونا وائرس ہونے کا خدشہ، ان کا کون سا قریبی شخص وائرس کا شکار ...
شہباز شریف کو کرونا وائرس ہونے کا خدشہ، ان کا کون سا قریبی شخص وائرس کا شکار ہو گیا جو ان کیساتھ رہتا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آفس سیکرٹری اور سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ بدر شہباز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس پر شہباز شریف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کے آفس سیکرٹری اور سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ  بدر شہباز نے عید کی نماز شہباز شریف کے گھر میں ان کے ساتھ ادا کی تھی،بدر شہباز کا پہلاکورونا  ٹیسٹ منفی اور دوسرا  مثبت آیا جس پر بدر شہباز نے خود کو اپنے گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔دوسری طرف بدر شہباز کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد شہباز شریف نے تمام افراد کا اپنے گھر میں داخلہ بند کر دیا ہے اور خود کو قرنطنیہ کر لیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف دوسری مرتبہ قرنطینہ میں گئے ہیں، اس سے قبل جب وہ 2 ماہ پہلے وہ لندن سے لوٹے تھے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خودساختہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -