زرداری اور شریف خاندان پاکستان پر ٹڈی دل بن کر حملہ آور تھے‘عمران خان نے یہ حملہ پسپا کر دیا‘ فرخ حبیب

زرداری اور شریف خاندان پاکستان پر ٹڈی دل بن کر حملہ آور تھے‘عمران خان نے یہ ...
زرداری اور شریف خاندان پاکستان پر ٹڈی دل بن کر حملہ آور تھے‘عمران خان نے یہ حملہ پسپا کر دیا‘ فرخ حبیب

  

فیصل آباد (آئی این پی)وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان پاکستان پر ٹڈی دل بن کر حملہ آور تھے عمران خان نے یہ حملہ پسپا کر دیا چینی بحران کے ذمہ داروں کی طرح سا نحہ کرا چی کے ذ مہ داروں کو عوام کے سا منے لا ئیں گے شریف خاندان نے 1شوگر مل سے 26شوگر ملیں بنا ئی حساب تو دینا پڑے گا پہلی حکومت ہے جس نے غریب عوام کا پیشہ غریب عوام تم پہنچا یا زرداری شریف کاندان کی طرح اپنے ملازمین کے جعلی اکا?نٹ میں نہیں ڈالا لوٹی ہو ئی دولت کا حساب دینا ہی پڑے گا وہ عیدالفطر کی نماز ادائیگی کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف فیملی نے 18ہزرا تنخواہ لینے والوں کے نام پر کمپنیاں بنا رکھی تھیں غریب عوام کا پیسہ ان کے اکا?نٹس کے ذریعہ ملک سے با ہر جاتا تھا انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے چھوٹے تاجرون کو یوٹیلٹی بلز میں 50ارب روپے کا ریلیف دیا ار بو ں روپے کوویڈ19کے متاثرہ افراد کو دیے موجودہ حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینے کا ریکارڈ قائم کیا انہوں نے کہا کہ اب کسی کا استحصال نہیں ہو گا کرپٹ لوگوں کے کیسز نیب ایف بی آر سمیت تمام قانون نافذ کر نے والے اداروں کو جا ئیں گے ا نہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات صاف اور شفاف ہو نگی جس طرح چینی سکینڈل کی رپورٹ اوپن ہو ئی اسی طرح طیارہ حادثہ رپورٹ بھی اوپن ہو گی ذمی داروں کو معاف نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ کوویڈ19نے پوری دنیا ہلا دی ملک میں قا تل کوویڈ19ایک ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیاہم سب نے مل کر اس کا مقا بلہ کر نا ہے کوویڈ19کے خلاف جنگ جیتنے میں عوام حکومت کا ساتھ دے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -