”بہت بڑا سانحہ پیدا ہو سکتا ہے اگر ۔۔۔“حکومت نے عوام کو خبر دار کردیا

”بہت بڑا سانحہ پیدا ہو سکتا ہے اگر ۔۔۔“حکومت نے عوام کو خبر دار کردیا
”بہت بڑا سانحہ پیدا ہو سکتا ہے اگر ۔۔۔“حکومت نے عوام کو خبر دار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہم نے احتیاطی تدابیراختیار نہ کیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا توبہت بڑاسانحہ پیدہوسکتاہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید پر لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی گئی جس کے بعد لوگوں نے بے احتیاطی کی، بازاروں میں جائیں تو لگتا ہے ملک میں کورونا نام کی کوئی بیماری نہیں، بیماری ختم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شہری شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ بیماری عید تک تھی اور عید کے بعد ختم ہوجائے گی جو بہت بڑی غلط فہمی ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو یہ وبا بہت بڑے سانحے میں تبدیل ہو سکتی ہے، اگرہم نے غیرذمےداری کامظاہرہ کیاتوبیماری پھیلے گی اورلاک ڈاو¿ن بھی کرناہوگا۔ظفرمرزا نے مزید کہا کہ عوام سے کہتاہوں بیماری کوروکنے کاسبب بنیں،پھیلانے کانہ بنیں، عیدکے بعدحکومت صورتحال کادوبارہ جائزہ لےگی، صورتحال یہی رہی توحکومت لاک ڈاوَن میں نرمی کےفیصلےپرنظرثانی کرسکتی ہے۔

مزید :

قومی -