دنیا کا وہ مشہورومعروف کھلاڑی جو میچ میں کامیابی کے لئے ایسا گندہ کام کرتا ہے کہ جان کر آپ کو بھی متلی آجائے
براسیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کھیل کے میدان میں اکثر و بیشتر کھلاڑی عجیب و غریب حرکات کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں کھلاڑیوں کی توہم پرستی سے تعبیر کیا جاتا ہےجبکہ میچ سے قبل تو کئی کھلاڑیوں کی حرکات اُن کے چاہنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں تاہم توہم پرست کھلاڑیوں کو اس بات سےکوئی فرق نہیں پڑتاکہ لوگ ان کی حرکات پر کیا تبصرے کرتے ہیں،اُنہیں اس توہم پرستی میں ہی اپنی کامیابی نظر آتی ہے ۔ توہم پرستی کی بات کی جائے تو کوئی کھلاڑی اپنا لکی بریسلیٹ پہنتا ہے تو کوئی گلے میں سپیشل چین لٹکائے رکھتا ہے،کوئی اپنی جیب میں رومال رکھتا ہے تو کوئی میدان کے اندر سیدھا پاؤں پہلے رکھتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے فائٹر کے بارے میں بتائیں گے جو میچ جیتنے کیلئے اپنا ہی پیشاب پیتا ہے،اس معروف فائٹر کو لگتا ہے کہ اپنا پیشاب پینے سے اس کو طاقت ملتی ہے اور اس کے بعد وہ ناقابل تسخیر ہوجاتا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے مشہور و معروف مکسڈ مارش آرٹ کھلاڑی اور یو ایف سی کے لائٹ ہیوی ویٹ چمپئن
لیوتو ماشدا (Lyoto Machida) جنہوں نے اپنے کیرئیرمیں 35 سے سے 26 میچوں میں کامیابی حاصل کر کےمکسڈ مارشل آرٹ کی دنیا میں تہلکہ مچایا ہوا ہے اب اپنی کامیابی کے پیچھے ایسے حیران کن اور انتہائی مکروہ "ٹوٹکے"کا انکشاف کیا ہے کہ جسے پڑھنے کے بعد ہر کسی کی طبیعت ہی خراب ہو جائے گی ۔11 میچوں میں اپنے حریف کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کرنے والے لیوتو ماشدا کا کہنا ہے کہ وہ ہر میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے رِنگ میں اترنے سے پہلے اپنا "پیشاب " پیتے ہیں اور یہ پیشاب وہ کئی سالوں سے پی رہے ہیں،جس سے ان کے جسم کو طاقت ملتی ہےاور اسی وجہ سے وہ حریف کھلاڑی کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر پاتے ہیں۔واضح رہے کہ لیوتو ماشدا کے والد نےبھی تصدیق کی ہے کہ ان کا بیٹا گزشتہ کئی سالوں سے صرف میچ نہیں بلکہ روزانہ اپنا پیشاب پیتا ہے۔