کیا آپ کراچی میں ایک مٹھائی کی دوکان کے باہر لائن میں ایک گھنٹہ تک کھڑے رہے ؟صدر مملکت عارف علوی نے سوال پر حیران کن جواب دیا

کیا آپ کراچی میں ایک مٹھائی کی دوکان کے باہر لائن میں ایک گھنٹہ تک کھڑے رہے ...
کیا آپ کراچی میں ایک مٹھائی کی دوکان کے باہر لائن میں ایک گھنٹہ تک کھڑے رہے ؟صدر مملکت عارف علوی نے سوال پر حیران کن جواب دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی روزمرہ کی معمول کی زندگی گزارنے کے لیے ماسک اور ٹوپی پہن کر باہر نکل جاتا ہوں، لوگ مجھے دیکھتے ہیں اور میں لوگوں کو دیکھتا ہوں لیکن مجھے پہچان کوئی بھی نہیں پاتا۔

ڈاکٹر عارف علوی سے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کراچی میں ایک مٹھائی کی دوکان کے باہر بھی لائن میں ایک گھنٹہ تک کھڑے رہے؟ جس پر صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ ہاں میں وہاں لائن میں کھڑا رہا کیوں کہ مجھے پتہ نہیں چلا کہ سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے لائن لگی ہوئی ہے، پہلے میں سیدھا اندر چلا گیا جس پر بیکری والوں نے بتایا کہ باہر لائن لگی ہے برائے مہربانی آپ بھی لائن میں کھڑے ہوں تو یوں مجھے وہاں کافی ٹائم لگ گیا۔

مزید :

قومی -