حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک ہمیں۔۔۔۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک ہمیں۔۔۔۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفیٹننٹ ...
حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک ہمیں۔۔۔۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل نے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل  نے کہا ہے کہ  وینٹی لیٹرز کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے، آنے والے دنوں میں ہمیں مزید وینٹی لیٹرزکی ضرورت پڑےگی،ابھی تمام شہروں میں وینٹی لیٹرز 50 فیصد سے زیادہ استعمال نہیں ہوئے لیکن حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک2 ہزار وینٹی لیٹرز چاہیے ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ  31 مئی تک ہمارے پاس مزید 585 آئی سی یو وینٹی لیٹر موجود ہوں گے، این ڈی ایم اے نے 1310 وینٹی لیٹرز کا آرڈر دیا ہوا ہے، امریکا نے بھی 200 وینٹی لیٹرز کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

لیفیٹننٹ جنرل افضل کا کہناتھا کہ جو وینٹی لیٹر ہسپتالوں میں جائیں گے وہاں سٹاف کی ٹریننگ اور تنصیب بھی معاہدوں میں شامل ہے جب کہ 3 سال تک وینٹی لیٹرز کی مرمت  بھی معاہدے میں شامل ہے، 30 وینٹی لیٹر فوری طور پر پشاور کو فراہم کیے جائیں گے، فیصل آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 12وینٹی لیٹر ہیں جن میں سے 5 پرمریض ہیں جب کہ ملک بھر میں 128 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ  پبلک سیکٹر کے 365 ہسپتالوں کو کورونا کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 1202 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -