کھانے کے علاوہ پیاز کے وہ ناقابل یقین فوائد جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائے

کھانے کے علاوہ پیاز کے وہ ناقابل یقین فوائد جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائے
کھانے کے علاوہ پیاز کے وہ ناقابل یقین فوائد جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) سبزیوں میں قدرت نے ایسی طاقت اور غذائیت رکھی ہے کہ ان کی وجہ سے انسان کی صحت ٹھیک رہتی ہے۔ ان سبزیوں میں پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے ماہرین صحت نے انگنت فوائد گنوائے ہیں۔اس میں موجود انٹی بائیوٹک صلاحیتوں کا حامل’سلفر‘انسانی جسم کے لئے آب حیات کا سادرجہ رکھتا ہے۔آئیے آپ کو پیاز کے چند فوائد بتاتے ہیں۔

ہواکی صفائی

گھر کو بیکٹیریا اور وائرس سے بچاﺅ کے لئے پیاز کو کاٹ کو گھر کے مختلف حصوں میں رکھ دیں، گھر میں بیماری داخل ہونے کے امکانات معدوم ہوجائیں گے۔

قے

پیاز کو کسی کپڑے کے ساتھ دبا کر اس کا رس نکالیں اور اس میں پیپرمنٹ کے چندقطرے ڈال کر تھوڑا سا گرم کرنے کے بعد ٹھڈا ہونے پر پی لیں۔ایک یا دوبار پینے سے قے ٹھیک ہوجائے گی۔ 

بخار

رات کو سونے سے پہلے دونوں پاﺅں پر ناریل کا تیل لگانے کے بعد پیاز کودوحصوں میں تقسیم کرکے پاﺅں کے درمیانی حصے پر باندھ دیں اور اب جراب پہن لیں اور پھر سوجائیں۔صبح تک بخار اتر جائے گا اور تمام زہریلے مادے جسم سے نکل چکے ہوں گے۔

کھانسی

پیاز کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد اس میں براﺅن شوگر ڈال کر ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں،اس کے بعد یہ پیازکھانے سے کھانسی کم ہوجائے گی۔

سینے کی جکڑن

پیاز کو پیسنے کے بعد اس میں ناریل کا تیل ملاکر اس پیسٹ کو سینے پر باندھ لیں اور چند دن تک یہ عمل کریں،دیکھیں کہ سینے کی جکڑن ٹھیک ہوجائے گی۔ 

پیٹ کا درد

پیلے پیازکو ابالیں اور پانی ٹھنڈا ہونے پر پیاس کے چند چمچ پی لیں،کچھ ہی دیرمیں پیٹ کا درد ٹھیک ہونے لگے گا۔

کان کا انفیکشن

پیاز کو کاٹ کر اسے کسی باریک جراب میں ڈالیں اور اب اسے کان کے قریب جہاں درد ہورہا ہولگائیں، تب تک لگاتے رہیں جب تک درد دور نہ ہوجائے۔

مزید :

تعلیم و صحت -