اجتماعی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے پاکستان اسوقت ۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے ملک کو کورونا وائرس کا بنک قرار دے دیا

 اجتماعی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے پاکستان اسوقت ۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے ملک ...
 اجتماعی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے پاکستان اسوقت ۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے ملک کو کورونا وائرس کا بنک قرار دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماعی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے پاکستان اسوقت کورونا وائرس کا بنک بن چکا ہے،آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کیسز اور انکی وجہ سے اموات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عید شاپنگ کی عرض سے لوگ ہجوم در ہجوم بغیر اختیاطی تدابیر کے بازاروں میں پھیرتے رہے،حکومت سماجی فاصلوں کے عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی،عید کی چھٹیوں کے دوران کورونا وائرس بھرپور طاقت کے ساتھ پاکستان میں بڑھتا رہا۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بازاروں میں پھیرتے ہوئے لوگوں نے نہیں سوچا کہ وہ اپنے و اپنے پیاروں کے لئے موت خرید رہے ہیں،ایس او پیز اپنانے کے لئے نہ مقامی سطح پر لوڈ سپیکرز پر اعلانات کئے گئے نہ پولیس ہجوم کو کنٹرول کر سکی،آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کیسز اور انکی وجہ سے اموات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -