کراچی طیارے حادثہ کے بعد پی آئی اے نے ایسا کام کرنےکا فیصلہ کر لیا کہ آپ کو بھی حیرانگی ہو گی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی طیارے حادثہ کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ترکی کی کمپنی سے اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے منسلک نیا نظام حاصل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پرانے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم کو جدید سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے تبدیل کرنےجارہا ہے،جدیداورعالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم ترکی سے حاصل کیا جائے گا۔جدید فلائٹ سسٹم سےپی آئی اےطیاروں کو حادثات سے بچانے میں بہت معاونت ملے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی،نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہوگا، جدید فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم سے پی آئی اے موجودہ صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی، ترکی کی ہٹ آئی ٹی کمپنی سے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم حاصل کیا جائے گا۔