بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو کب اور کیسے واپس لایا جائے گا؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی 27 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے جنہیں واہگہ بارڈر کے راستے لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میںپھنسے 176 پاکستانی 27 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے۔ بھارت میں پاکستانی چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیا پردیش میں پھنسے تھے جنہیں واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس لایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب، راجستھان، اترپردیش، اتراکھنڈ اور نئی دہلی میں بھی پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جبکہ مزید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔