مالک مکان کے بیٹے کی 25 سالہ کرایہ دار لڑکی کے ساتھ ایسی درندگی کہ روح کانپ جائے،پولیس نے روایتی کھیل کھیلنا شروع کر دیا
ہریانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان میں کورونا وبا بھی جنسی درندوں کے سامنے بند باندھنے میں ناکام رہی ہے،یہی وجہ ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات لاک ڈاؤن کے دوران بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہے،تازہ شرمناک واقعہ میں مالک مکان نے اپنی 25 سالہ کرایہ دار شادی شدہ خاتون کو بے آبرو کر دیا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہریانہ کے گروگرام ضلع میں ایک25 سالہ کرایہ دار خاتون نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ مالک مکان کے بیٹے نے اسے اس وقت زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جب اس کا شوہر اپنے کام کے سلسلہ میں دوسرے شہر گیا ہوا تھا ۔25 سالہ خاتون جو ایک بچے کی ماں ہے نے بتایا کہ وہ گھر میں اپنے کم سن بچے کے ساتھ اکیلی تھی کہ مالک مکان کا بیٹا زبردستی گھر میں گھس آیا اور زبردستی ڈرا دھمکا کر اس کی عزت لوٹ لی اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔متاثرہ خاتون کا شوہر جب گھر آیا تو اس نے اپنے شوہر کو ساری رام کہانی سنائی جس پر دونوں میاں بیوی تھانے پہنچے اور مالک مکان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔
بادشاہ پور تھانہ کےانچارج کلدیپ سنگھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے تاہم فوری طور پر ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ،پولیس پہلے معاملے کی مکممل چھان بین کرے گی اور اس کے بعد جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیں گے ۔دوسری طرف مقامی این جی اوز کا کہنا ہے کہ پولیس با اثر ملزمان کو ہمیشہ رعایت دیتی ہے اور کیس کو کمزور کرنے کے لئے ناقص تفتیش کی جاتی ہے جس کی وجہ سے جنسی بھیڑیئے صاف بچ نکلتے ہیں ،ملزم کو گرفتار نہ کرنا ملزم کو رعایت دینے کے مترادف ہے۔