عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس میں دوسرا عروج آنے کا انتباہ کر دیا، پوری دنیا کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس میں دوسرا عروج آنے کا انتباہ کر دیا، پوری ...
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس میں دوسرا عروج آنے کا انتباہ کر دیا، پوری دنیا کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے کیسز میں دوسرا عروج آنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ابھی اس دور میں ہیں جہاں بیماری عروج کی طرف بڑھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل رائن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے پہلے عروج کے وسط میں ہیں اور متعدد ممالک میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد وباءکے پھیلاﺅ میں دوسرا عروج آ سکتا ہے جبکہ ہم ابھی اس دور میں ہیں جہاں بیماری عروج کی طرف بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیماری کے پھیلاﺅ میں کمی آنے پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مسلسل کمی ہی آئے گی بلکہ اس کے پھیلاﺅ میں کسی بھی وقت اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ وائرس کے دوسرے عروج سے متعلق تیاری کیلئے چند ماہ ہی ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -