گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے 2327 ٹیسٹ کئے گئے جن میں کتنے کیسز مثبت آئے؟تشویش ناک خبر آ گئی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے 2327 ٹیسٹ کئے گئے جن میں کتنے ...
 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے 2327 ٹیسٹ کئے گئے جن میں کتنے کیسز مثبت آئے؟تشویش ناک خبر آ گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2327 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 573 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مزید مریضوں کی اموات کے بعد مجموعی تعداد 374 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2327 ٹیسٹ کئے گئے جن سے 573 یعنی 24.6 فیصد نئے کیسز کا پتہ چلا ہے،حکومت نے مجموعی طور پر اب تک 161628 نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 23507 مثبت کیسز ظاہر ہوئے جو 14.5 فیصد بنتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5مزید مریضوں کی اموات کے بعد مجموعی تعداد 374 ہوگئی ہے جوکہ مجموعی اموات کا 1.6 فیصد تناسب ظاہر ہوتا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 248 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ان میں سے 49 کو وینٹیلیٹر لگایا گیا ہے، اس وقت 14618 مریض زیر علاج ہیں جن میں گھروں میں آئسولیشن میں 12931 یعنی 88 فیصد، قرنطینہ مراکز میں 794 یعنی 6 فیصد اور مختلف ہسپتالوں میں 893 یعنی 6 فیصد شامل ہیں،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کو ترجیح دی جارہی ہے جہاں سرکاری ڈاکٹرز فون کے ذریعے انکی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 542 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب تک 8515 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،کورونا وائرس سے ہماری بحالی کا تناسب 37 فیصد ہے۔ ضلعی سطح پر بریک اپ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 573 نئے کیسوں میں سے 467 کا تعلق کراچی سے ہے، ان میں ضلع شرقی میں 135، ضلع وسطی میں 109، ضلع جنوبی میں 94، ضلع کورنگی میں 77، ضلع ملیر میں 31 اور ضلع غربی میں 21 کیسز شامل ہیں جبکہ حیدرآباد میں 24، شکار پور 12، جیکب آباد 11، کشمور 5، لاڑکانہ 4، سکھر 3، عمرکوٹ 3، قمبر 2، خیرپور 2، دادو 2اور سانگھڑ میں ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر سندھ کے عوام پر زور دیا کہ وہ گھروں میں ہی رہیں، رضاکارانہ طور پر لاک ڈاؤن اختیار کریں اور مصافحہ اور ہجوم سے گریز کریں، کرونا وائرس پر قابو پانے کا یہی واحد راستہ ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -